Live Updates

مشی خان نے عفت عمر کو ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ دیدیا

جمعرات 26 مئی 2022 11:59

مشی خان نے عفت عمر کو ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) اداکارہ مشی خان نے بشریٰ بی بی کے آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق اداکارہ عفت عمر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ناصرف سیاستدان بلکہ اداکاروں کے درمیان بھی سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔اسی تناظر میں مشی خان نے عفت عمر کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں ماہر نفسیات کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

مشی خان نے لکھا کہ اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ آپ کو ماہرِ نفسیات کے پاس جانے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عفت عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت سے سوال کیا تھا کہ ‘بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی۔اس بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ مطلب جو لانگ مارچ میں شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات