پام آئل کی درآمد رواں سال کم ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے ،بھارتی ڈیلرز

جمعرات 26 مئی 2022 12:27

پام آئل کی درآمد     رواں سال   کم ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے ،بھارتی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) بھارتی ڈیلرز نے کہا ہے کہ رواں سال پام آئل کی ملکی درآمدات سالانہ بنیاد پر 19 فیصدکمی سے 11 سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سویابین آئل کے نرخ کم ہونا ہے۔

(جاری ہے)

رائٹرز نے پانچ بڑے بھارتی ڈیلرز کے حوالے سے بتایا کہ انڈونیشیا کی جانب سے پام آئل کی برآمدات پر پابندیوں اور نئی دہلی کی سویا آئل کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت سے سویا آئل کی درآمد ریکارڈ حد تک بڑھ سکتی ہے جس سے امریکی سویا آئل کے نرخوں میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں ویجیٹیبل آئل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے اور اس کی جانب سے پام آئل کی کم خریداری ملائیشین پام آئل کی قیمتوں پر منفی اثر ڈال سکتی اور سویا آئل کو ریکارڈ بلند ی تک لے جاسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر کو ختم ہونے والے مارکیٹنگ سال 2021/22 میں بھارت کی پام آئل کی درآمدات6.7 ملین ٹن تک گر سکتی ہیں جو کہ 2010/11 کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے۔