افغانستا،ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت پر قابو پانے کے لیے آکسیجن پلانٹ تعمیر

جمعہ 27 مئی 2022 15:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) افغانستان کے صوبہ بغلان کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت پر قابو پانے کے لیے آکسیجن تیاری کا پلانٹ تعمیر کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے نے جمعہ کو افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نیوز کے حوالے سے بتایا کہ یہ پلانٹ ایک لاکھ 20ہزار ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے جو 24 گھنٹوں کے اندر آکسیجن گیس کے 60 سلنڈر بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو صوبائی محکمہ صحت کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

آکسیجن پلانٹ کے افتتاح سےصوبہ بغلان کے تمام ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی دور ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ افغانستان کے بعض ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث21۔2020 میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ افغان حکومت نے دارالحکومت کابل، صوبہ ہرات ، نمروز اور بعض صوبوں میں ہسپتالوں میں اکسیجن کی کمی پر قابو پانے کے لیے پہلے ہی آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹ تعمیرکر رکھے ہیں۔