بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،کمشنر لاڑکانہ

جمعہ 27 مئی 2022 16:51

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) پولیو ایک مہلک مرض ہے، جس کا ہر صورت خاتمہ ہونا چاہیے اور یہ اس وقت ممکن ہے جب حکومتی اداروں کے سربراہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور مل جل کر کام کریں اور یہ جانتے ہوئے کہ یہ ایک قومی کاز ہے۔ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار کمشنر لاڑکانہ گھنور خان لغاری نے اپنے دفتر میں ڈویژنل ہیلتھ مینجمنٹ/پولیو سے متعلق ڈویژنل ٹاسک فورس کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور اجلاس میں موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو کا مقابلہ کرنا اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلانے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

پولیو ٹیموں کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے، اگر آپ کو پولیو کے خاتمے کے لیے کسی اور محکمے کی مدد کی ضرورت ہے، تو اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد کے لیے ضلع کے ڈی سیز سے رابطہ کریں اور محکمہ صحت کا عملہ اپنی ماہانہ رپورٹس ڈی پی سی آر کے ساتھ شیئر کریں۔ پولیو کے مہم کے متعلق ایک پراپر مائیکرو پلان تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرز کی خدمات مستقل بنیادوں پر لی جائیں۔میٹنگ کے دوران کمشنر کو نقشوں اور چارٹس کے ذریعے پچھلی پولیو مہم کے دوران حاصل کیے گئے اہداف سے آگاہ کیا گیا، جس پر کمشنر نے کہا کہ ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، جسے دو دن میں درست کیا جائے۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :