حافظ آبادسابق کانسٹیبل سمیت 7مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،دوسراشدید ذخمی

جمعہ 27 مئی 2022 23:28

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) کسوکی روڈ پر گلہ شیلر والہ میں سابق پولیس کانسٹیبل سمیت 7مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،دوسراشدید ذخمی۔ پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں سات ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل محکمہ پولیس کے برخاست شدہ پولیس کانسٹیبل عثمان تبسم عرف چاند وغیرہ اور مقتول قمر عباس کے مابین جھگڑا ہوا۔

گذشتہ روز سابق پولیس کانسٹیبل عثمان تبسم، فیاض عرف فیاضی، عمران، آفتاب، زریاب وغیرہ نے گلہ شیلر والہ میں آکر قمر عباس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں قمر عباس موقع پر جاں بحق جبکہ فیاض فائرلگنے سے زخمی ہوگیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے مقتول کی بیوی رمشاء بی بی کی مدعیت میں سات ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔