کھاریاں،تیروچک میں قتل ہونیوالے نوجوان کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا

ہفتہ 28 مئی 2022 14:40

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) تیروچک میں قتل ہونے والے نوجوان سیف اللہ کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلیانہ کے نواحی گاں موضع تیروچک میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے سیف اللہ اور محمد افضال پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں سیف اللہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا بھائی محمد افضال شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی تھی ،ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے تھانہ گلیانہ کی طرف سے چھاپے جاری ہیں مگر تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔