عوامی مسائل کا حل حکومت کا نصب العین ہے،سردارتنویرالیاس
ہم اپنے آپ کو آل رسولﷺکا غلام سمجھتے ہیں ،برصغیر میں اشاعت اسلام اولیاء کرام کی محنتوں کا ثمر ہے، تاہم تصووف کی بعیت کے بغیر پیری مریدی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، سات مذہبی جماعتوں کے رہنما ملکر رہنمائی کریں گے جسکی روشنی میں قانون سازی کی جائے گی ،وزیراعظم آزاد کشمیر
ہفتہ 28 مئی 2022 16:20
(جاری ہے)
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غلام سمجھتے ہیں برصغیر میں اشاعت اسلام اولیاء کرام کی محنتوں کا ثمر ہے تاہم تصووف کی بعیت کے بغیر پیری مریدی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور سات مذہبی جماعتوں کے رہنما ملکر رہنمائی کریں گے جسکی روشنی میں قانون سازی کی جائے گی جس ہائی سکول کے پاس زمین موجود ہو گی اسے ڈگری کالج کا درجہ دیں گے حکومت ٹیم ورک کے طور پر کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ رسل و رسائل کے شعبوں پر توجہ دیں گے صنعتوں اور سمال انڈسٹری کو فروغ دیکر خواتین کو روزگار فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے ٹیوٹا کے کردار موثر بنایا جائے گا کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتر بنایا جائے گا تمام ڈویژنل صدر مقامات پر جدید انفارمیشن آفس قائم کریں گے دیہاتوں اور شہری علاقوں میں تعمیرات کے لئے منظوری ضروری ہوگی تاکہ تعمیرات منصوبہ بندی کے تحت کی جا سکیں جعلی اور عطائی ڈاکٹروں سے عوام کو محفوظ بنائیں گے ۔ مدارس کے نصاب کو جید علماء ومشائخ کی سفارشات کے مطابق عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں زراعت کے شعبے سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے اپنی زمینوں کو آباد کرنا ہوگا بے روزگاری کے خاتمے اور معاشی خودکفالت کے لئے زراعت کو فروغ دیں گے گرین اینڈ کلین کشمیر کے لئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کلیدی کردار ادا کر رہی ہے فوڈ اتھارٹی کو موثر اور روڈ سیفٹی کمیشن بنایا جائے گا تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے آزاد کشمیر کے ادارے نامساعد حالات کے باوجود کردار ادا کر رہے ہیں جنکی استعداد کار کو مزید بہتر بنایا جائے گا پولیس کو مزید بہتر بناکر آئیڈیل بنایا جا سکتا ہے آزاد کشمیر میں پندرہویں ترمیم لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایک کارکن اور ورکر ہمارے سروں کے تاج ہیں جنکی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں تاکہ اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرتے ہوئے عوامی خدمت کو یقینی بنایا جائے اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کیا جائے انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ آپ کو بدلا ہوا کشمیر ملے گا عوام کی توقعات پر حکومت پوری اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ہر حلقے میں جاؤں گا عوام کی محنتوں کا ثمر ہے کہ آج ہم حکومت میں ہیں آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز کر کے اسے ماڈل سٹیٹ بنائیں گے عوامی سہولیات کو گھر کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا حلقہ پانچ پونچھ کے جملہ مسائل حل کریں گے حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں عوامی خدمت ہمارا نصب العین تھا ہے اور رہے گا آزاد کشمیر بھر کیعوام کے ساتھ رابطہ بڑھایا جائے گا پونچھ باغ کی ایک ایک یونین کونسل کے عوام کے ساتھ میٹنگز کر کے انہیں درپیش مسائل حل کریں گے دربار پیر بھولا بادشاہ تک سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دیگر سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے گی۔تقریب سے سردار منور انقلابی سردار جمیل صفدر سردار آزاد خان طاہر سلطان سردار مشتاق خان سردار عدنان خالد عتیق سخاوت ریحانہ خان سردار سجاد الطاف خان عمران یاسین شوکت سلیمان سید ریاض احمد شاہ کبیر شاہ خلیل خان خان جمیل خان مقصود عباسی الطاف جلال ایاز مغل عاصم اختر سردار لیاقت سردار فاروق خان چوہدری اسلم عامر گردیزی محمد سعید کیانی ناصر رشید کیانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.