سیشن عدالت شرقی نے پی ٹی آئی کے مستعفی ایم اے این اے عالمگیر خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

ہفتہ 28 مئی 2022 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) سیشن عدالت شرقی نے پی ٹی آئی کے مستعفی ایم اے این اے عالمگیر خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔سیشن عدالت شرقی کی عدالت میں ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این اے عالم گیر خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این اے عالم گیر خان عدالت میں پیش ہوئے۔

عالمگیر خان کے وکیل نے کمرہ عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔

(جاری ہے)

وکیل نے موقف دیا کہ مقدمے کا کوئی چشم دید گواہ نہیں۔ عدالت نے ریماکس دیئے ویڈیو ثبوت بھی نظر انداز نہیں ہو سکتا۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ مقدمہ بے بنیاد اور سیاسی ہے۔ اس ویڈیو میں بھی کسی ادارے کا نام نہیں ہے۔ عدالت نے عالمگیر خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پولیس کے مطابق عالمگیر خان اسی مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ عالمگیر خان ودیگر نے گلشن اقبال میں ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز چاکنگ کی۔ مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج ہے جس میں پی ٹی آئی کے عالمگیر خان سمیت دیگر کو نامز کیا گیا ہے۔