انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دم 31 مئی کو منا یا جائے گا

پاکستان میں سالانہ1 لاکھ ساٹھ ہزار افراد تمباکو سے لاحق بیماریوں کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے، روزانہ تعداد438 بنتی ہے

ہفتہ 28 مئی 2022 18:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دم 31 مئی کو منا یا جائے گا ،پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد تمباکو سے لاحق بیماریوں کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں جن کی روزانہ تعداد438 بنتی ہے۔پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے یہ ایک بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے آن لائن کے مطابق محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام انسداد تمباکو نوشی کے نقصانات بارے عوام کو جمعتہ المبارک کے خطبات میں آگاہی فراہم کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ جمعتہ المبارک پر اوقاف کے زیر انتظام تمام مساجد اور درباروں میں خطبہ کے دوران قرآن و سنت کی روشنی میں عوام الناس کو تمباکو نوشی کے نقصانات بارے جامع آگاہی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی تحریک پر قابل قدر خطباء و علمائے کرام نے ضلع بھر کی تمام مساجد میں جمعتہ المبارک کے خطبہ میں قرآنی آیات اور سنت کی روشنی میں عوام الناس کو تمباکو نوشی کے نقصانات بارے جامع آگاہی دی۔

حکومت پاکستان اور ضلعی حکومت پہلے ہی فیصل آباد کو’’تمباکو سے پاک شہر‘‘ بنانے کے لئے مصروف عمل ہے اور عوام میں تمباکو کے استعمال سے لاحق خطرات پر آگاہی فراہم کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں قانون کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی فراہم کی جارہی ہے پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد تمباکو سے لاحق بیماریوں کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں جن کی روزانہ تعداد438 بنتی ہے۔

پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے یہ ایک بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ)عابد حسین نے کہا کہ معاشرے کی انفرادی اور اجتماعی بالخصوص نسل نو کی اصلاح میں علماء کا کردار انتہائی کلیدی ہے اور علماء تمباکو نوشی کے نقصانات،انسداد، تدارک اور قوانین سے آگاہی ہمارے نوجوانوں میں مثبت اور صحت مند تبدیلی لانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 31 مئی 2022ء کو قومی ادارہ صحت کے جاری اعلان کے مطابق ’’ترک تمباکوکا عزم کیجئے‘‘ کے عنوان سے منایا جائے گا۔ایڈ منسٹریٹراوقاف فیصل آباد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فرقہ واریت اور لسانیت سے بالاتر،اسلام کے نام پر سماجی بھلائی کے یہ پیغامات مساجد اور دربار کے زائرین اور حاضرین کے لیے گہرے نقش مرتب کریں گے۔مشائخ عظام اورعلمائے کرام کے مدلل بیانات، عوام الناس کو تمباکو نوشی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :