نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ’’یوم تکبیر‘‘ کی خصوصی تقریب
ہفتہ 28 مئی 2022 22:33
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں ’’یوم تکبیر‘‘ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران کیا ۔
تقریب کا اہتمام نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا جس کی صدارت چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) شیخ اعجاز نثار نے کی ۔ پروگرام کے باقاعدہ آغاز پر قاری خالد محمود نے تلاوت جبکہ نورالحسن نے نعت رسول مقبولؐ سنانے کی سعادت حاسل کی ۔ نظامت کے فرائض محمد سیف اللہ چوہدری نے انجام دیے۔سینئر وائس چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے اور یہ اعزاز ان کی قسمت میں ہی لکھا تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام شروع کیا اوراسے پایہٴ تکمیل تک پہنچانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے۔ مجھے کئی بار ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ملنے کا موقع ملا اور ان سے خط وکتابت بھی رہی ۔ وہ ایک عاجز انسان اور صحیح معنوں میں قومی ہیرو تھے۔ ہمیں اپنے قومی ہیروز اور ان کے کارناموں کو یاد رکھنا چاہئے۔ممتاز صحافی و دانشور مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کاکردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے جبکہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا تھا۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کے نائب صدر رانا محمد ارشد نے کہا کہ 28مئی1998ء ایسادن ہے جس نے دنیا کے ہر گوشے میں قیام پذیر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا تھا۔اس دن یہ مملکتِ خداداد اپنے دشمنوں اور بدخواہوں کی طرف سے پیدا کردہ رکاوٹوں کے باوجود جوہری طاقت بن گئی تھی۔معروف ماہر تعلیم پروفیسر عابد شیروانی نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے ۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے ملکی سلامتی کیلئے انتھک محنت کی ۔ ذوالفقار علی بھٹو ایٹمی پروگرام کے معمار تھے ان کے بعد سب حکمرانوں نے اس پروگرام کو آگے بڑھایا۔ 28مئی1998ء کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان تمام تر دھمکیوں اور دبائو کے باوجود دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن گیا۔ صدر نظریہٴ پاکستان فورم آزاد کشمیر مولانا محمد شفیع جوش نے کہا کہ تحریک پاکستان اور تحریک آزادئ کشمیر نعرہٴ تکبیر کے بل پر ہی چلتی رہی ہے ۔تحریک پاکستان کامیاب ہوئی اور انشاء اللہ تحریک آزادئ کشمیر بھی کامیاب ہو گی۔کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے ۔ یوم تکبیر پاکستان کی تکمیل کیلئے بشارت کا درجہ رکھتا ہے۔ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا اللہ تعالیٰ کا ہم پرانتہائی فضل و کرم ہے۔ ایٹمی طاقت سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا۔سیکرٹری نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ ناہید عمران گل نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد ایٹمی طاقت کے حصول پر جہاں اظہار مسرت ہے‘ وہاں بارگاہ رب العزت میں شکر بجا لانا بھی ہے جس نے ہمیں یہ قوت عطا فرمائی۔ اس پروگرام میں بیگم صفیہ اسحاق،سہیل بشیر، پروفیسر ثمینہ بشریٰ، شاہد محمود، اکرام اللہ خان، مجاہد حسین سید، شہزاد خان، بوبی گجر، اساتذہٴ کرام ،طلبا و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.