قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

ہفتہ 28 مئی 2022 23:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) لیگ سپنر مرحوم عبدالقادر کے صاحبزادے اور قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو سنائی، عثمان قادر نے اپنی ننھی پری کو گود میں لئے تصویر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ "اللہ نے ہمیں اپنی تیسری رحمت سے نوازا ہے، الحمدللہ! اب میری ملکہ کے ساتھ تین شہزادیاں بھی ہیں"۔

(جاری ہے)

انہوں نے مداحوں سے دعائوں کی درخواست بھی کی، واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں عثمان قادر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :