تاجر مسائل حل ‘ بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام پر اتفاق
بزنس کمیونٹی کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، رابطوں کو مضبوط اور مسائل کو حل کرنے عملی اقدامات کیے جائینگے، سفیر احمد
ہفتہ 28 مئی 2022 20:29
(جاری ہے)
اس ملاقات میںسیکرٹری فنانس اکرام اللہ، ہیڈ آف منیجمنٹ یونٹ فنانس قیوم خان، کارپوریٹ گورننس یونٹ فنانس راحت گل، محکمہ خزانہ ٹیم، ایف پی سی سی آئی پشاور، سرحد چیمبر آف کامرس سمیت صوبہ بھر کے چیمبرز سے آئے عہدیداروں نے شرکت کی اور بجٹ بارے اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا جبکہ کاروباری طبقے کو موجودہ درپیش مسائل بارے بھی ذکر کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں بزنس کمیونٹی کو کئی ایک مسائل کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے جس میں ٹیکسز کی بھر مار اور ٹیکس کا غیر منصفانہ طریقہ کار سر فہرست ہے جسکی وجہ سے کاروبار میں مندی کا رجحان زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اکنامک زونز تو بنائے جارہے ہیں تاہم انکو چلانے کے لیے بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے اور بجلی کے فی یونٹ کی قیمت بھی زیادہ ہے۔ بیرون دنیا میں ترقی کرنے والے ممالک نے کاروباری طبقے کو سہولیات دیں تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جاسکے تاہم بد قسمتی سے دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کاروبار کی ترقی میں روکاوٹیں حائل ہیں جسکی وجہ سے نا ہی کاروبار ترقی کر سکا اور نا ہی معیشت کو مضبوط کیا جاسکا ہے۔ اجلاس میں ایز آف بزنس کو یقینی بنانے کے لیے ون ونڈو آپریشن کی تجویز بھی پیش کی گئی جسکے تحت کاروبار شروع کرنے والے یا اس سے منسلک افراد اور سرمایہ کاروں کو دستاویزی معاملات میں مختلف دفاتر کے دھکے کھانے سے بچانے کا کہا گیا۔ صوبے میں قیمتی پتھروں کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے جیمز سٹی کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے 100 کنال زمین کی فراہمی بجٹ کا حصہ بنانے کی سفارش کی گئی جسے ریوینیو جنریشن کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دیا گیا۔ صوبے کے بارڈر سٹیشنز پر خصوصی توجہ دینے اور وہاں تجارت کو تیز کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی تجویز بھی دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کوہاٹ، مہمند، صوابی، دیر، چترال ملاکنڈ اور دیگر اضلاع کے چیمبرز سے آئے عہدیداروں نے بھی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور تجاویز دیں جنہیں محکمہ خزانہ کے متعلقہ افسران نے درج کرتے ہوئے اس حوالے سے بجٹ کے فوری بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ سپیشل سیکرٹری فنانس سفیر احمد نے یقین دلایا کہ کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل اور رابطوں کی مضبوطی کے لیے بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز قابل غور اور لائق تحسین ہے جس پر جلد از جلد عملی پیش قدمی کی جائیگی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.