پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن (کل) منایا جائیگا

اتوار 29 مئی 2022 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2022ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن کل(31مئی کو )منایا جائیگا۔عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام ہر سال دنیا بھر میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ رواں سال انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کیلئے '' تمباکو ، ہمارے ماحول کیلئے خطرہ'' کا موضوع منتخب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موضوع کے منتخب کرنے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ تمباکو نوشی کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل اور ان کے تدارک کے حوالہ سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

تمباکونوشی کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور دیہاتوں میں اس حوالہ سے خصوصی پروگرام تقریبات منعقد کی جائیں گی تاکہ عام آدمی کو تمباکو نوشی کے مضر اور ماحولیاتی اثرات سے روشناس کرایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :