ایک سگر یٹ ا نسان کی عمر آٹھ منٹ تک کم کردیتی ہی:ڈاکٹر محمد اکمل مدنی

پاکستان کو ٹوبیکو فری بنانے کیلئے سگریٹ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنا ہوگی،گفتگو

پیر 30 مئی 2022 23:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2022ء) ماہر امراض دل،ہارمونز،شوگر و بلڈ پریشر ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا کہ تمباکو نوشی کرنے والے اپنی اوسط عمر سے پندرہ سال پہلے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے،ایک سگر یٹ ا نسان کی عمر آٹھ منٹ تک کم کردیتی ہے کیونکہ اس میں چار ہزار سے زائد نقصان دہ اجزاء موجود ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ تمباکو نوشی سے سالانہ لاکھوں افراد دل اور پھیپھڑوں کے سرطان جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہار بیٹھتے ہیں،پاکستان کو ٹوبیکو فری بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سگریٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ اس کی وجہ سے ہزاروں خاندان اپنے سربراہان سے محروم ہوجاتے ہیں وہ محفوظ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار 31مئی انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو مصنوعات کی تیاری میں تمباکو کی صنعت 600بلین درختوں اور 22000بلین ٹن پانی سگریٹ بنانے میں استعمال کرتی ہے، اور 84000ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوا میں ہوتا ہے جو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا باعث ہے جوکہ انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے اور لمحہ فکریہ ہے اس حوالے سے اقدامات نہیں کیے جارہے۔

ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال اٹھارہ سال سے کم عمر تقریبا بارہ سے پندرہ سو بچے تمباکو نوشی کا آغاز کرتے ہوئے اپنے اندر زہر انڈیلتے ہیں مگر حکومت کی طرف سے اس حوالے سے کوئی روک تھام دیکھنے میں نظر نہیں آرہی ہے اگر یہ رجحان اسی طرح بڑھتا رہا تو ملک میں دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کی شرح میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :