!تربت،حکومت بلوچستان اور وزیراعلی گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ضلع کیچ کے 10 خوش قسمت زمین داروں میں ٹریکٹر تقسیم

منگل 14 جون 2022 21:50

uتربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2022ء) صوبائی وزیر ذراعت میر اسداللہ بلوچ کی ہدا یت پر محکمہ ایگری کلچر انجینئرنگ کیچ نے سرکٹ ہاس تربت میں حکومت بلوچستان اور وزیراعلی گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ضلع کیچ کے 10 خوش قسمت زمین داروں کو ٹریکٹر فراہم کرنے کیلئے قرعہ اندازی پروگرام نے صدارت اور قرعہ اندازی کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکیچ تابش بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم نے کیا۔

اس موقع پر ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے زمینداروں نے شرکت کی۔ قرعہ اندازی محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی شفقت بلوچ کے زیر نگرانی میں خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوا۔ قرعہ اندازی میں 10 خوش قسمت زمینداروں محمد حنیف صالح، ابابگر محمود،حنیف یار محمد، علی بخش سید، شوکت شیر، کفایت مولداد، اللہ بخش صدیق، محمد افضل خالق، لیاقت صالح کے نام ٹریکٹر نکل گئے پروگرام کے حوالے سے محکمہ ایم ایم ڈی کیچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی شفقت نے نمائندہ گدروشیاپوائنٹ کو بتایاکہ اس سال 10 ٹریکٹرز کیلئے 245 زمینداروں نے فارم جمع کرائے ہیں جن میں 56 مسترد ہوئے تھے ابھی 189 زمینداروں کے نام قرعہ اندازی میں شامل کیئے گئے تھے جن میں 10 خوش قسمت اور 10 ویٹنگ امیدواروں کے نام نکالے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن زمینداروں نے ٹریکٹر جیتے ہیں وہ پیر کے روز سے لیکر 4 دن کے اندر اپنے اپنے رقم جمع کرائیں۔ اس موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضیا الدین، محکمہ کے سپروائزر زید ایوب، انجینئر محسن بلوچ، سب انجینئر شہباز یونس، آفس سپرنٹنڈنٹ حاجی عبدالقیوم ، موسی بلوچ، سیکورٹی اسٹنٹ زبیر ناصر، ڈپٹی کمشنر کیچ آفس کے سپرنٹنڈنٹ صابر بلوچ اور دیگر موجود تھی

متعلقہ عنوان :