ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 577 میگاواٹ ہو گیا ہے. پاور ڈویژن

بجلی کا پیداواری شارٹ فال 5 ہزار 577 میگاواٹ اور ڈسٹری بیوشن شارٹ فال 2 ہزار میگاواٹ ہے. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 17 جون 2022 13:46

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 577 میگاواٹ ہو گیا ہے. پاور ڈویژن
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2022 ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 577 میگاواٹ ہو گیا ہے ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا پیداواری شارٹ فال 5 ہزار 577 میگاواٹ اور ڈسٹری بیوشن شارٹ فال 2 ہزار میگاواٹ ہے. دیہی اور شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ شیڈول میں فرق سے بجلی کی تقسیم متاثر ہو رہی ہے اور شیڈول میں فرق سے 2 ہزار میگاواٹ بجلی تقسیم نہیں ہوپا رہی ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 923 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 27 ہزار 500 میگاواٹ ہے.

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے تحت پانی سے 5 ہزار 269 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 572 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 668 میگاواٹ ہے ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 539 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 500 میگاواٹ ہے. بگاس سے چلنے والے پلانٹس 137 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 239 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے.