لکی مروت،ریسکیو1122نے تالاب میں گرنیوالے کتے کو نکال کر مالک کے حوالے کردیا

جمعہ 17 جون 2022 20:05

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء) ریسکیو1122لکی مروت کے اہلکاروں نے تالاب میں گرنے والے کتے کو بحفاطت نکال کر مالک کے حوالے کردیا، یہاں ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم پر وانڈہ کلن میں واقع پانی سے بھرے تالاب میں کتے کے گرنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوراً ٹیم ڈیزاسٹر وہیکل کے ہمراہ روانہ کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تالاب بظاہر زرعی مقاصد کے لئے بنایا گیا تھا ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی مہارت سے کتے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

متعلقہ عنوان :