سکیورٹی اداروں نے خطرناک کریمنل بلال باسط کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا

ملزم وفاقی پولیس اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن میں مارا گیا، ہلاک ملزم پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جون 2022 20:30

سکیورٹی اداروں نے خطرناک کریمنل بلال باسط کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون 2022ء) راولپنڈی میں سکیورٹی اداروں نے خطرناک کریمنل بلال باسط کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا ، ملزم وفاقی پولیس اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن میں مارا گیا، ہلاک ملزم حساس ادارے کے افسر، تھانیدار اور چار پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انتہائی خطرناک اور بدنام زمانہ کریمنل بلال باسط مارا گیا، پولیس اور آئی بی نے راولپنڈی میں مشترکہ آپریشن کیا ہے، آپریشن میں بدنام زمانہ دہشتگرد بلال باسط مارا گیا، بلال باسط قتل، ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا، ہلاک ملزم بلال پولیس اہلکاروں کو بھی گولیاں کا نشانہ بنا چکا تھا۔

ہلاک ملزم حساس ادارے کے افسر، تھانیدار اور چار پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔ اسی طرح فیصل آباد میں سی ٹی ڈی نے سرگودھا ریلوے روڈ سے دہشتگرد عبدالسمیع گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشتگرد سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے، سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔