کیا عالیہ بھٹ اٴْمید سے ہیں! مداحوں کی قیاس آرائیاں
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے رواں سال 14اپریل کو شادی کی تھی
منگل 28 جون 2022 12:15
(جاری ہے)
اس کے بعد انہوں نے ایک اور تصویر پوسٹ کی جس میں ایک شیر، شیرنی اور ان کے بچے کو دیکھا جا سکتا ہے جس سے فلم بینوں اور سپراسٹار جوڑی کے مداحوں کو کافی حد تک یقین ہو گیا کہ عالیہ بھٹ امید سے ہیں اور جلد ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
اس کے بعد عالیہ بھٹ کے اہلخانہ اور دیگر فنکاروں کی جانب سے پوسٹ پر تبصرے اس بات پر مہر ثبت کرتے ہیں کہ اداکارہ کی یہ پوسٹ واقعی ان کے ماں بننے کے حوالے سے ہے۔عالیہ کی والدہ سونی رازدان نے لکھا کہ شیر ماں اور باپ کو مبارکباد دیتی ہوں جبکہ رنیبر کی بہن ردھیما نے بھی اس جوڑی کو مبارکباد دینے میں دیر نہ کی۔اس کے علاوہ کرن جوہر، کرشمہ کپور، پریانکا چوپڑا، کریتی سینن، شریا گھوشال، سونالی بیندرے، پرینیتی چوپڑا سمیت فلمی دنیا کے بڑے بڑے اسٹارز نے انہیں مبارکباد دی۔تاہم جہاں ایک جانب لوگ اس جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں تو دوسری جانب افواہوں کا بازار بھی گرم ہے اور کچھ مداحوں کا ماننا ہے کہ یہ پوسٹ دراصل عالیہ اور رنبیر کی آنے والی فلم کی تشہیر کا ایک طریقہ ہے۔عالیہ اور رنبیر 300 کروڑ بجٹ سے بننے والی فلم ’براہ مسترا‘ میں امیتابھ بچن کے ہمراہ جلوہ افروز ہوں گے اور یہ فلم 9ستمبر کو ریلیز ہو گی۔تین، تین مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والے رنبیر اور عالیہ رواں سال 14اپریل کو ایک سادہ اور پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔دونوں کے درمیان افیئر کی افواہیں اس وقت زور پکڑ گئی تھیں جب 2018 میں دونوں نے ایک ساتھ سونم کپور کی شادی میں شرکت کی تھی اور اس کے بعد ڈیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا تھا جس کے بعد اس سال دونوں نے شادی کر لی تھی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.