دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

بدھ 29 جون 2022 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج کے اعدادوشمارجاری کردیئےہیں۔بدھ کوجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 88800کیوسک اور اخراج 88 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی آمد26500 کیوسک اور اخراج26500کیوسک، دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد48 ہزارکیوسک اور اخراج46500کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آم43400کیوسک اور اخراج 32900کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1398.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1097.95 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.326 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح640.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.024 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :