پلانگ کمیشن آف پاکستان نے گلگت بلتستان کے لیے دو اہم میگا منصوبوں کی منظوری دے دی

بدھ 29 جون 2022 23:48

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) پلانگ کمیشن آف پاکستان نے گلگت بلتستان کے لیے دو اہم میگا منصوبوں کی منظوری دے دی۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق پلانگ کمیشن آ ف پاکستان نے ضلع دیامر چلاس میں 6.698 بلین رقم سے 300 بیڈ ہسپتال جبکہ سکردو,گلگت اور دیامر میں لائف اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سنٹر کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے حلف لینے کے ہفتے بعد دیامر بھاشہ ڈیم پراجیکٹ کے سائٹ وزٹ کے دوران چلاس شہر میں تین سو بیڈ ہسپتال کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ ہی محکمہ صحت گلگت بلتستان نے فوری نقشہ و دیگر ضروری کاروائی مکمل کی تھی جسے ممبر صوبائی اسمبلی انجئینر محمد انور نے پلاننگ کمیشن میں جمع کیا اور اب باقاعدہ اس منصوبے کی منظوری دے دی گئی ۔