سرگودھا ،منشیات فروشوں ،ناجائزاسلحہ اور عدالتی مفروران سمیت 29 ملزمان گرفتار

جمعرات 30 جون 2022 14:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس سرگودہا نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروشوں ،ناجائزاسلحہ رکھنے والوںاور عدالتی مفروران سمیت 29 ملزمان کوگرفتارکرکے ،شراب ا ور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربلال ظفر شیخ کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے غلام شبیر سے شراب60لٹر،تھانہ جھاوریاں پولیس نے عمر سے رائفل ،غلام عباس سے بندوق12بور،تھانہ اربن ایریا پولیس نے صفدر سے بندوق 12بور،تھانہ ساہیوال پولیس نے دانش سے پسٹل30بور،رمضان سے پسٹل30بور،تھانہ بھیرہ پولیس نے اسد سے پسٹل30بور،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے منظور سے پسٹل30بور اور تھانہ صدر پولیس نے منور سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح عدالتی مفروران کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے مختار،رقیہ،ناصر،ممتاز،تھانہ سٹی پولیس نے نصر،تھانہ بھیرہ پولیس نے عاصم،عبدالجبار،اقبال،تھانہ پھلروان پولیس نے عارف،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے خالد،نعمان،سیف اللہ،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے عثمان،خدابخش،اختر،وسیم اور تھانہ جھاوریاں پولیس نے صفدر،فخر،وقاص اور اصغر کو گرفتارکرلیا ہے ۔ گرفتارملزمان کے خلاف حسب ِضابطہ قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔