امریکامیںآٹھ سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے فائرنگ کردی، بچی ہلاک

جمعرات 30 جون 2022 14:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں آٹھ سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کی اسکامبیا کائونٹی میں آٹھ سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے حادثاتی طورپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی ہلاک اوراس کی بہن زخمی ہوگئی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک اورزخمی ہونے والی بچیاں بچے کے والد کی دوست کی بیٹیاں ہیں۔ بچے کے والد کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے، اسلحہ رکھنے اورثبوت چھپانے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بچے کے والد پر مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔