احتساب عدالت ،سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف آٹھ ارب روپے کے مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جمعرات 30 جون 2022 18:10

احتساب عدالت  ،سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف آٹھ ارب روپے  کے مشکوک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف آٹھ ارب روپے کے مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت آصف زرداری کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التو ہونے کے باعث بغیر کارروائی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔