لانگ مارچ پولیس تشدد کیخلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

جمعرات 30 جون 2022 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں آنسو گیس اور پولیس تشدد کیخلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی عدالت کی کاز لسٹ کینسل ہونے کے باعث تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی ۔ درخواست میں 25 مئی کے لانگ مارچ میں آنسو گیس اور تشدد کے واقعات کیخلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے استدعا کی گئی ہے ۔درخواست گزار ڈاکٹر مراد راس نے درخواست میں یہ بھی استدعا کی ہے کہ عدالت پولیس کو ناجائز تنگ، ہراساں کرنے اور خاندان کے خلاف مقدمات درج کرنے سے روکے۔