انٹربینک میں ڈالر204روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر203روپے کی سطح پر آگیا

یورو کی قدر میں1.50روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی، برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت251روپے سے گھٹ کر249روپے ہو گئی

جمعرات 30 جون 2022 23:40

انٹربینک میں ڈالر204روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر203روپے کی سطح پر آگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر بڑھ رہی ہے ،انٹر بینک میں ڈالر204روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر203روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں90پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید205.40روپے سے کم ہو کر204.40روپے اور قیمت فروخت205.50روپے سے کم ہو کر204.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 203روپے سے کم ہو کر202.50روپے اور قیمت فروخت204روپے سے کم ہو کر203.50روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.50روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت فروخت 216.50روپے سے گھٹ کر215روپے پر آ گئی اسی طرح2روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت251روپے سے گھٹ کر249روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :