پیٹرولیم ڈیلرز نے 18 جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی

جب تک مطالبات نہیں مانیں گے،پمپس نہیں کھلیں گے،سب سے زیادہ موٹر سائیکل والے پریشان ہیں، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

Abdul Jabbar عبدالجبار ہفتہ 2 جولائی 2022 14:06

پیٹرولیم ڈیلرز نے 18 جولائی  سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جولائی 2022ء) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات نہیں مانتے پمپس نہیں کھلیں گے۔ حکومت کے نمائندوں کو کچھ پتہ ہے نہ ہی کچھ سننا چاہتے ہیں،سب سے زیادہ موٹر سائیکل والے شدید پریشان ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہمیں فائدہ نہیں نقصان ہورہاہے،وزارت پیٹرولیم کو کہا ہے ایک ہفتے میں منافع نہ بڑھایا گیا تو سخت فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے جون تک 4 فیصد منافع بڑھانے کا وعدہ کیا تھا،ہماری انویسٹمنٹ بڑھ گئی بینک سود13فیصد ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم پر ڈیلرز کا بہت پریشر ہے اب کوئی فیصلہ بہت ضروری ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کیا تھا،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مزید اضافہ کیا،وزیر اعظم نے اوگرا کی سمری منظور کر لی،فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 14 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ شہباز شریف حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا۔

یکم جولائی سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے پٹرول پر فی لیٹر 10 روپے پٹرولیم لیوی عائد کر کے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر بھی 5،5 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی قیمت 14 روپے 85 پیسے اضافے سے 248 روپے 74 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے مقرر کر دی گئی