جیکب آباد ، جے یو آئی امیدواروں پر دہشت گردی مقدمہ، ضلعی امیر پر حملے ،کارکنان پر تشدد اور بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلا دھرنا

ہفتہ 2 جولائی 2022 18:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) جیکب آباد میں جے یو آئی امیدواروں پر دہشت گرد ی کا مقدمہ درج،ضلعی امیر پر حملے ،کارکنان پر تشدد اور بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ڈی آر او کے دفتر اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا ۔مظاہرین نے مقدمہ ختم کرنے اور حملہ آور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کے امیدواروں قاری دلبر کنرانی سمیت 25 کارکنوں پر ٹھل تھانے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے ،ضلعی امیر اور دیگر پر پر حملوں، کارکنان کو تشدد کرکے زخمی کرنے اوردھاندلی کے خلاف دفتر جے یو آئی سے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے انصاری،مولانا عبدالجبار رند،مولانا نصر اللہ گھنیو، حماداللہ انصاری،قاری عنایت اللہ مہر ،چاکر جکھرانی ،عابد ابڑو، اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا،بڑی تعداد میں کارکنوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جھوٹے مقدمات شیم شیم ،ڈاکٹر اے جی انصاری اور امیدواروں پر حملے نامنظور، پولیس گردی نامنظور جیسے نعرے درج تھے، سینکڑوں مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور دہاندلی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ڈی آر او ہائوس اور پریس کلب کے سامنے دہرنہ دیکر روڈ بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کرکے پی پی امیدواروں نے جے یو آئی امیدواروں پر فائرنگ اور ایجنٹوں کو یرغمال بنایا اور سرے عام بیلٹ بکس زبردستی اٹھاکر لے گئے، یوسی رندواہی میں جے یو آئی کے ضلع کونسلر کے امید وار خیر بخش جتوئی اور وائیس چیئرمین کے امیدوار کرم اللہ خارانی کے گھروں پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے زخمی کیا گیا ،جے یو آئی کی ہمیشہ جیتنے والی یوسیز کریم آباد، شیر واہ، بختیارپور، لوگی ،جہانپور،اور دیگر پر غنڈہ گردی کرکے ٹھپے لگائے گئے، ضلعی امیر اور دیگر پر حملے کرکے 20 کارکنان کو زخمی کیا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جھوٹے مقدمات ختم کرکے انصاف دیا جائے ورنہ پورے ضلع میں شٹر بند ہڑتال اور بائے پاس پر ہزاروں کارکنوں کے ساتھ دہرنہ پر مجبور نہ کیا جائے۔