شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان بن کر حج ادائیگی کیلئے روانہ

ہفتہ 2 جولائی 2022 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مکہ میں حج کانفرنس میں خطاب بھی کروں گا، اس کانفرنس میں دنیا بھر سے ممتاز مسلم شخصیات شرکت کررہی ہیں۔شعیب اختر نے حج کی سعادت کا موقع فراہم کرنے پر پاکستان میں سعودی سفارتخانہ اور سفیر نواف بن سعید المالکی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔