جام کمال خان عالیانی بہتر انداز میں عوام کی خدمت کررہے ہیں ،عبدالجمیل دودا

اتوار 3 جولائی 2022 16:15

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی یوتھ ونگ اوتھل کے نائب صدر عبدالجمیل دودا نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی بہتر انداز میں عوام کی خدمت کررہے ہیں جام کمال خان عالیانی کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں لسبیلہ سمیت بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے جام خاندان نے ہمیشہ امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے ضلع لسبیلہ میں جتنے بھی بڑے میگا پروجیکٹ ہیں یہ سب جام خاندان کی مرہون منت ہیں لسبیلہ کی عوام کا جام خاندان کے ساتھ پیار محبت بھائی چارگی کا رشتہ ہے جو دنیا کی کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جام کمال خان عالیانی ایک باصلاحیت اور کہنہ مشق سیاستدان ہیں ہم جام کمال خان عالیانی کو لسبیلہ سمیت بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔