علی رضا عابدی کے والد سابق ایم این اے سید اخلاق حسین عابدی نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، نمازجنازہ کل ہوگی

پیر 4 جولائی 2022 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے والد سابق ایم این اے سید اخلاق حسین عابدی پیرکونجی اسپتال میں انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے علی رضا عابدی کے والد سید اخلاق حسین عابدی انتقال کرگئے ، اخلاق حسین عابدی آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم اخلاق حسین عابدی طویل عرصے سے ایم کیو ایم سے وابستہ تھے اور ڈیفنس کلفٹن سے رکن قومی اسمبلی بھی رہے ہیں۔ سید اخلاق حسین عابدی کی میت آغا خان اسپتال سے امام بارگاہ یثرب ڈیفنس فیز 4 منتقل کردی گئی نمازہ جنازہ کل (منگل)بعد نماز ظہرین امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔