الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات مانگ لیں
پارٹی سربراہ کو ممنوعہ فنڈنگ وصول نہ کرنے کا حلف نامہ بھی جمع کرانا ہوگا، تمام جماعتیں 60 روز میں آمدن، اخراجات کی تفصیلات دینے کی پابند ہوں گی
ثنااللہ ناگرہ منگل 5 جولائی 2022 19:23
(جاری ہے)
دوسری جانب پنجاب کے ضمنی ا نتخابات میں کامیابی کیلئے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زورو شور سے جاری ہے ،ایسے میں الیکشن کمیشن انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمتحرک ہوگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویرکو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرشیخوپورہ نے پی پی 140 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں خالد محمود پر 50،50 ہزارر وپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تحریک لبیک کے امیدوار جاوید اقبال کو بھی ریلی نکالنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کو پی پی 140 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔چیئرمین مانیٹرنگ ٹیم و الیکشن کمشنر نے مراسلہ جاری کیا۔رانا تنویر نے ایک روز قبل رانا خلیل کے ڈیرے پر اجتماع سے خطاب کیا تھا۔مراسلے کے مطابق ڈیرہ پی پی 140 کے علاقہ جنڈیالہ روڈ پر واقع ہے، رانا تنویر کے خطاب کی ویڈیو 24 گھنٹے سے وائرل ہے۔رانا تنویر کو 4 جولائی دوپہر ایک بجے خود یا نمائندے کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، پیش نہ ہونے پر یکطرفہ کارروائی ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے متعدد حلقوں میں ضمنی انتخابات کا دنگل سجے گا۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ایک دوسرے کو ضمنی الیکشن میں ٹف ٹائم دینے کیلئے صف آرا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کے جلسوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ مریم نواز بھی لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع میں انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.