کراچی، تھر کول بلاک ون کے متاثرہ افراد کو تمام تر سہولیات سے آراستہ کالونیاں قائم کر کے مناسب طریقے سے آباد کیا جائے گا: سید مراد علی شاہ
پیر 1 اگست 2022 22:48
(جاری ہے)
وزیر توانائی امتیاز شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلاک ون میں کام شروع ہونے سے دو دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے آس پاس کے خاندان بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ اس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت انہیں ایک کالونی ، بہترین منصوبہ بندی کے تحت تعمیر شدہ مکانات فراہم کرے گی۔امتیاز شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ شنگھائی گروپ نے متاثرہ افراد کے لیے مکانات کی تعمیر کے لیے 50 فیصد ادائیگی کی ہے اور جیسے جیسے کام آگے بڑھتا جائے گا کمپنی بقایا 50 فیصد رقم ادا کرے گی۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے امتیاز شیخ کو ہدایت کی کہ وہ علاقے کی ضرورت کے مطابق مکانات کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔بلاک I کے متاثرہ لوگوں کی کالونی کو پانی، بجلی، سڑکیں، سبزہ ودرخت لگانے، کمیونٹی ہال، ہندو اور مسلمانوں کے لیے الگ اسکول اور ڈسپنسری جیسی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔صدر شنگھائی گروپ مسٹر لیو پنگ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ زمین کا حصول مکمل نہیں ہوا ہے۔ اس پر وزیر توانائی نے کہا کہ حصول اراضی کے زیادہ تر معاملات کو حل کر لیا گیا ہے اور صرف 660 ایکڑ اراضی کسی مسئلے کی وجہ سے زیر التوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چینی گروپ کو یقین دلایا کہ زمین کے باقی ماندہ مسائل جلد حل کر لیے جائیں گے۔مراد علی شاہ نے آنے والے مہمانوں کو بتایا کہ ان کی حکومت نے صوبے میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔واضح رہے کہ شنگھائی گروپ تھر بلاک I میں کوئلے سے چلنے والے 260 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس لگا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.