قومی اسمبلی ، اہم قانون سازی کے لئے وقفہ سوالات کی معطلی کی تحریک کی منظوری

بدھ 3 اگست 2022 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2022ء) قومی اسمبلی نے بدھ کو اہم قانون سازی کے لئے وقفہ سوالات کی معطلی کی تحریک کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط و طریق کار 2007ء رول 288 کے تحت وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ سپیکر نے تحریک ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔