: تحصیل برشور کے مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اور قبائیل کے زیراہتمام پشین ٹو کوئٹہ لانگ مارچ

بدھ 3 اگست 2022 20:35

% پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2022ء) تحصیل برشور کے مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اور قبائیل کے زیراہتمام ضلع برشور بنا تحریک کی جانب سے پشین ٹو کوئٹہ لانگ مارچ پشین بازار سے کوئٹہ کی جانب روانہ ہوگئی، لانگ مارچ میں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر اسفندیار خان کاکڑ، جمیعت علمائے اسلام برشور کے تحصیل امیر حافظ محمد شاہد، حاجی عبدالعلی کاکڑ، پشتونخوامیپ کے رہنما نعمت اللہ کاکڑ، نصیب اللہ کلیوال، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی نائب صدر علی اللہ کاکڑ، پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل نائب صدر شاہ نواز کھرل ، قبائلی رہنما حاجی مولاداد عرف طور کاکا سردار فضل محمد خان کاکڑ اور سابق ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی سمیع اللہ کاکڑ کی قیادت میں سینکڑوں افراد پر مشتمل ضلع برشور بناو تحریک لانگ مارچ سخت اور شدید گرمی میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی جانب روانہ ہوئی، لانگ مارچ میں برشور توبہ کاکڑی سمیت مندوزئی امن کمیٹی اور دیگر علاقوں کے لوگوں نے کثیر تعداد شریک ہیں، لانگ مارچ کے شرکا نے بینر اور پلے کارڈز اٹھائے ہیں، جس پر برشور کو ضلع بناو کے جملے درج ہیں، پیدل لانگ مارچ کے شرکا کا مطالبہ ہے کہ برشور کو اپنی حیثیت میں ضلع بنایا جائے، یا نئے ضلع کاریزات کا ہیڈ کوارٹر برشور میں بنایا جائے، دوسری صورت میں نئے ضلع کاریزات کا ہیڈ کوارٹر برشور اور خانوزئی کے درمیانی علاقے نارین میں بنایا جائے اگر تحصیل برشور کو نئے ضلع کاریزات کا ہیڈ کوارٹر نہیں بنایا جاتا ہے تو برشور توبہ کاکڑی کو ضلع پشین میں رہنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

لانگ مارچ کے منتظمین نے بتایا کہ برشور کو ضلع بنانے کیلئے لانگ مارچ کی جدوجہد تادم مطلوبہ نتائج کے حصول تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد کسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے نہیں بلکہ اپنا آئینی اور قانونی حق کے حصول کیلئے ہے، انہوں نے کہا کہ تحصیل برشور توبہ کاکڑی کے تمام عوام بلا کسی سیاست اور قبائیلیت کے برشور کو ضلع بناکر دم لیں گے۔