خون دینا انسانیت کی عظیم خدمت، نوجوان پشتونخوا بلڈ بنک میں مفت خون فراہمی کیلئے اپیل کریں،سیف الدین نثار

ہفتہ 6 اگست 2022 21:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2022ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سیف الدین نثار نے ایک بیان میں پشین پشتونخوا بلڈ بنک کو خون عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خون دینا انسانیت کی عظیم خدمت ہے نوجوان پشتونخوا بلڈ بنک میں مفت خون فراہمی کیلئے اپیل کریں پشین شہر ایک بڑی آبادی پر مشتمل ہے یہاں بلڈ جمع کرنے کا ایک ہی ادرہ ہے جو غریب ,نادار مریضوں کو ایمرجنسی میں مفت بلڈ فراہم کررہا ہے ڈسٹرکٹ پشین میں پشتونخوا بلڈ بنک واحد بلڈ بنک ہے جو مسلسل 13 سال سے غریب لاچار مریضوں کو مفت میں خون دے رہا ہے پشتونخوا میپ بلڈ بنک پشین کے انچارج سید ڈاکٹر سید عبدالوہاب آغا نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سیف الدین نثار سے خون عطیہ دینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے یہاں بلڈ بنک میں خون کم جمع ہورہا ہے اور طلب بہت زیادہ ہے لہزا پشین کے جوانوں،مخیر حضرات،سیاسی و سماجی حلقوں سے اپیل ہے کہ بلڈ بنک میں خون جمع کرنے کیلئے اپیل کریں اور آواز اٹھائیں آپکی خون دینے سے انسان کی زندگی بچتی ہے اللہ قرآن میں کہتا ہے کہ ایک انسان کی زندگی بچ جانے سے پوری انسانیت کی زندگی بچ جانے کے مترادف ہے دوسری بات خون عطیہ کرنے کی بہت سے فوائد ہے ہر انسان کے بدن میں تین بوتل اضافی خون کا ذخیرہ ہوتا ہے، ہر تندرست فرد، ہر تیسرے مہینے خون کی ایک بوتل عطیہ میں دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے اس کی صحت پر مزید بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کا کولیسٹرول بھی قابو میں رہتا ہے۔تاجر میڈیا گروپ نے پشین کے تمام تاجروں قبائلی،سیاسی عمائدین،سول سوسائٹی حضرات،نوجوانان ،علما کرام صحافی حضرات خصوصا سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سے پشین پشتونخوا بلڈ بنک کیلئے خون عطیہ کرنے اور بنک کیساتھ مالی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔