کوئٹہ ، 8 اگست سمیت شہدائے اگست کی جہد اور قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی،رہنماعوامی نیشنل پارٹی

اتوار 7 اگست 2022 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ 8 اگست سمیت شہدائے اگست کی جہد اور قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی 8۔اگست 2016 کو انتہاپسندوں دہشت گردوں نے لحظوں میں صوبے کی سب سے زیادہ حساس طبقے کو ٹارگٹ کر کے عدل وانصاف کی میدان میں گزشتہ 50سالوں کے دوران کی گئی جہد کو خاکستر کردیا شہدا۔

اگست ہمیں وطن تاریخ کلتور زبان اقداروروایات کی پاسداری اور اسے زندہ وجاوید رکھنے کا درس دیتی ہے حاجی نصرالدین کاکڑ اور ساتھیوں کو فکر باچاخان میں اس امید کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ گھر گھر قریہ قریہ پارٹی پروگرام پہنچا کر دم لینگے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر جمال الدین رشتیا ضلعی جنرل سیکرٹری نذرعلی پیر علی زئی رکن مرکزی کونسل امیر حمزہ کاکڑ حاجی نصرالدین کاکڑ ارباب غلام کاسی حاجی آصف کاکڑ ماسٹر خلجی اخلاق بازئی نے مرکزی کونسل کے رکن امیر حمزہ کاکڑ کی جانب سے کچلاک میں حاجی نصرالدین کاکڑ اور ساتھیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عصرانے سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ اغیار کا یہ خیال تھا کہ باچاخان کے پیروکاروں کو بم دھماکوں گولیوں سے ڈرا دھماکا کر راہ راست سے بیزار کرائیں گے آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ وہ انتہاپسند دہشت گرد جنہوں نے پسطائیت کی انتہاکرتے ہوئے ہم سے رہنما اور کارکن جسمانی طور پر تو جدا کردیا گیا وہ انتہاپسند دہشت گرد شکست وریخت سے دو چارہیں لیکن ان عظیم شہدا کی جہد آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ شہدا۔

(جاری ہے)

اگست کی یاد ہمیں وطن سے محبت کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ آج صوبہ بھر میں 8۔اگست سمیت شہدا۔اگست کے سلسلے میں تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز/باچاخان مراکز میں انتہائی احترام وعقیدت سے منائی جائیگی جس میں صوبائی مرکزی پارلیمانی وضلعی ذمہ داران شرکت اور عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرینگے کارکن بھر پور شرکت کریں بعد ازاں حمزہ کاکڑ کی جانب سے نئے شامل ہونیوالے ساتھیوں کے اعزاز میں عصرانہ دیا۔