کیلے کی چائے کے حیرت انگیز فوائد،صحت کے لیے مفیدقرار

کیلے کی چائے ہاضمے ، دل کو مضبوط بنانے اور بینائی کو فائدہ پہنچانے کے لئے حیرت انگیز کام کر تی ہے،رپورٹ

پیر 8 اگست 2022 13:00

کیلے کی چائے کے حیرت انگیز فوائد،صحت کے لیے مفیدقرار
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) جہاں کیلے کے صحت سے متعلق بیشمار فوائد ہیں تو وہیں کیلے کی چائے بھی ہماری صحت کے لیے بہت مفید ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلے کی چائے ہاضمے کو بہتر بنانے، دل کو مضبوط بنانے اور بینائی کو فائدہ پہنچانے کے لیی حیرت انگیز کام کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

کیلے کی چائے بنانے کاطریقہ بھی بہت آسان ہے،ایک پین میں پانی رکھیں اور اسے ابلنے دیں، جب پانی ابلنے لگے تو ایک پورے کیلے کو چھیل کر پین میں ڈال دیں، اب اسے 10 سے 15 منٹ تک مزید ابالیں۔ابلنے کے بعد اس میں دار چینی کا پاڈر شامل کریں، کچھ دیر پکانے کے بعد چائے کو چھان لیں، مزیدار کیلے کی چائے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :