اکشے کمار کا قابلِ اعتراض فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ

کبھی ایسی فلم میں کام نہیں کرونگا جسے دیکھنے سے پہلے مداح ہچکچاہٹ کا شکار ہوں، بالی ووڈ اداکار

پیر 8 اگست 2022 16:52

اکشے کمار کا قابلِ اعتراض فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کبھی بھی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جسے دیکھنے سے پہلے مداح ہچکچاہٹ کا شکار ہوں۔اکشے کمار نے اپنی نئی فلم رکشا بندھن کو بھارتی سینسر بورڈ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں وہ کسی بھی فلم کا انتخاب کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ فلم قابلِ اعتراض نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں مختلف قسم کے مواد پر اپنا ہاتھ آزمانا چاہتا ہوں لیکن ساتھ ہی میں ایک چیز کو یقینی بناتا ہوں کہ میں جو بھی فلم کروں، وہ ایک فیملی انٹرٹینمنٹ ہو۔اکشے کمار نے کہا کہ میں کوئی بھی قابلِ اعتراض فلم نہیں بنانا چاہتا، چاہے وہ سائیکو تھرلر فلم ہو یا سوشل ڈرامہ، فلم ایسی ہونی چاہیے جو فیملیز کے ساتھ بیٹھ کر بغیر کسی ہچکچاہٹ کے دیکھی جا سکے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں فلم کی کہانی اور تجارتی پہلوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے فلمیں بنانے پر یقین رکھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :