ساہیوال،ڈاکوئوں نے دوکاندار سے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ لی

پیر 8 اگست 2022 18:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) ساہیوال کے نواحی چک46۔فائیو ایل کے قریب ایک دوکاندار بابر سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی 5ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔چک52۔

(جاری ہے)

فائیو ایل کا دوکاندار بابر علی اپنی موٹر سائیکل پر گیمبر جا رہا تھا کہ راستہ میں ڈاکوئوں نے روک کر لوٹ لیا پولیس نے بابر کی مد عیت میں مقدمہ392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :