ڈپٹی کمشنرکاڈی پی او کے ہمراہ تحصیل ساہیوال کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 8 اگست 2022 22:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ بلال ظفر شیخ نے تحصیل ساہیوال کا دورہ کیا اور کیٹگری اے کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔اُنہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور جلوس و مجالس کی مقامی انتظامیہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سب ڈویژنل پولیس آفیسر ساہیوال سرکل ڈی ایس پی محمد عثمان نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے مقامی سول انتظامیہ کو جلوس کے راستوں کی صفائی اور تمام اداروں کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین جلوس کے اختتام تک ڈیوٹی موجود رہیں گے اور کسی کو شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :