مسلم لیگ(ن) بلوچستان کا سانحہ 8اگست سول ہسپتال کوئٹہ کے شہداکو خراج عقیدت پیش

پیر 8 اگست 2022 22:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے سانحہ 8اگست سول ہسپتال کوئٹہ کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 8اگست 2016 ء کو ملک اور بالخصوص بلوچستان نے بہت بڑا نقصان اٹھایا Uجسے ہم برسوں تک پورا نہیں کرسکتے،سانحہ 8اگست کے شہداء کسی ایک خاندان یا گائوں کا نہیں پوری قوم کے چشم وچراغ تھے ،ہمیں اپنے شہدائکی قربانیوں کو فراموش کرنے کی بجائے ان کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میںکیا۔ انہوں نے شہدا8اگست کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ 8اگست کو سول ہسپتال میں سانحہ نے بلوچستان کی کریم چھین کر جو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے یہ شہداایک خاندان یا ایک قوم کا اثاثہ نہیں بلکہ وہ پوری قوم کے چشم و چراغ تھے ۔

(جاری ہے)

سانحہ 8اگست کی چھٹی برسی کے موقع پراپنے سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں6 سال قبل دہشتگردی کی بزدلانہ کاروائی میں ہمارے قابل فخر ہیرے ہم سے ہمیشہ کے لئے بچھڑ گئے تھے جس کا نقصان ہم برسوں تک پورا نہیں کرسکتے۔

چھ سال قبل 8 اگست کے دن ہم سے ہمارے انتہائی پڑھے لکھے اور مخلص وکلاکو ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا کر دیا گیا 8 اگست کے شہداایک خاندان یا ایک قوم کے اثاثے نہیں تھے بلکہ وہ پوری قوم کے چشم و چراغ تھے دہشتگردوں نے بلوچستان کے وکلاکی نسل کشی کی اور اس دن ۷وکلانے محکوم اور مظلوم عوام کے حقوق کیلئے جانیں قربان کیں،ان شااللہ وہ دن دور نہیں کہ پورے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔انہوں کہا کہ بلوچستان کے وکلا آج بھی باشعور ہیں اور وہ شہدا آٹھ اگست کے شہدا کے مشن ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی جمہوریت کی حقیقی معنوں میں بحالی جوڈیشری میں میرٹ جوڈیشری کے اندر کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے۔