تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 525 سفینا گٹکا برآمد، ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج

جمعرات 11 اگست 2022 16:43

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) تھرپارکر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 525 سفینا گٹکا برآمد، ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کارروائی کے دوران ایس ایچ او پولیس اسٹیشن چھاچھرو نے خفیہ کارروائی کر کے منشیات فروش ملزم منگل ولد گھمن بھیل کو گرفتار کر کہ 525 سفینا گٹکا برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :