چیئرمین تحصیل پشتخرہ ہارون صفت نے 42 کروڑ 56 لاکھ 43 ہزار 8 سو 90روپے کا بجٹ پیش کردیا

جمعرات 11 اگست 2022 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) پشاور تحصیل چیئرمین ہارون صفت نے تحصیل کونسل پشتخرہ کا 42 کروڑ 56 لاکھ 43 ہزار 8 سو 90روپے کا بجٹ پیش کردیا ۔ اجلاس کی صدارت پریذائیڈنگ آفیسر حاجی دراشاہ نے اجلاس کی ، جس میں کل متوقع آمدن 35 کروڑ 95 لاکھ 32 ہزار 8 سو 40 روپے ' جس میں ٹی ایم اے پشتہ خرہ پشاور کے اپنے ذرائع سے متوقع آمدن 2 کروڑ 70 لاکھ 6 ہزار 840 روپے ' آکڑا شئیر کا حصہ 8 کروڑ 19 لاکھ 20 ہزا ر روپے ' یوآئی پی ٹیکس کی مد میں متوقع 80 لاکھ روپے ' پی ایف سی شئیر کی مد میں متوقع 23 کروڑ 41 لاکھ 6 ہزار روپے جس میں ترقیاتی بجٹ 24 کروڑ 91 لاکھ 6 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ، غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے 17 کروڑ 10 لاکھ 20 ہزار 8 سو 53 روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب سے راغب کرنے کیلئے 20 لاکھ روپے ، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 20 لاکھ روپے ،مطالیاتی دورے اور انٹرٹیمنٹ چارجز کیلئے 30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل چیئرمین ہارون صفت نے اے ڈی لوکل گورنمنٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے تحصیل پشتہ خرہ کے وی سیز اور این سیز کیلئے مختص کردہ مبلغ 15 کروڑ 60 لاکھ 71 ہزار روپے کے مطابق تمام نیبر ہڈ کونسل اور ویلج کونسل کے بجٹ جلد از جلد تیار کروانے اور پاس کروانے کے لیے سیکرٹریز کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور ہر نیبر ہڈ اورویلج کونسل کی منظور شدہ بجٹ کا پی د فتر چیئرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ پشتخَرہ پشاور ارسال کروائیں ۔

اس موقع پر پر تمام ممبران نے ہاتھ اٹھاکر بجٹ پاس کردیا ،جس پر تحصیل چیئرمین ہارون صفت نے تمام ممبران کا شکریہ ا دا کیا اور کہاکہ چیئرمینوں کو برابری کی بنیاد پر بجٹ میں حصہ دو نگا تاکہ پشتخرہ کے تمام ممبران ایک ساتھ مل کر علاقے کی ترقی وتعمیر میں اپنا کرد ار پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :