بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی تربت شہر میں انسپیکشن ، زائد المعیاد خوردنی اشیاء کی فروخت پر 4 جنرل اسٹور زپرجرمانہ عائد

جمعرات 11 اگست 2022 20:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم کی تربت شہر کے مختلف علاقوں میں مراکز کی انسپیکشن کی اور زائد المعیاد خوردنی اشیاء کی فروخت پر 4 جنرل اسٹورز اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 پکوڑا شاپ پر جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ڈائریکٹر ممتاز علی کی سربراہی میں بی ایف اے حکام نے جنرل اسٹورز سے بڑی تعداد میں زائدالمیعاد اشیاء خوردونوش (کولڈرنکس ، مصالحے ، کیک وغیرہ) برآمد کیں جنہیں ضبط کرکے مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے ۔

پکوڑا شاپ کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات اور اشیاء تلنے کیلئے غیر صحت بخش و استعمال شدہ کوکنگ آئل کے استعمال پر ایکشن لیا گیا۔ بی ایف اے حکام نے بعدازاں جنرل اسٹورز سے پکڑی گئیں ایکسپائرڈ و مضر اشیاء تلف کردیں جبکہ دوران معائنہ مختلف وجوہات پر متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے ۔علاوہ ازیں ڈویژنل ٹیم نے ایک کولڈ اسٹوریج سے بڑی مقدار میں سڑے ہوئے خراب کیلے برآمد کیے ، جنہیں بعدازاں تلف کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :