Live Updates

ضلعی عدالت نے سینیٹرفیصل جاوید کی قبل ازگرفتاری ضمانت منظور کرلی

جمعرات 11 اگست 2022 21:50

ضلعی عدالت نے سینیٹرفیصل جاوید کی قبل ازگرفتاری ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) ضلعی عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد محمود جسرا نے سینیٹر فیصل جاوید کی قبل ازگرفتاری ضمانت منظور کرلی۔گزشتہ روز عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر بنی گالا میں صحافیوں پر مبینہ حملہ کا معاملے میں سینیٹر فیصل جاوید اپنے وکیل سردار مصروف خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت ڈیوٹی جج احمد ارشد محمود جسرا نے کی۔

(جاری ہے)

سینیٹر فیصل جاوید کے وکلائ نے عدالت میں دلائل ریکارڈ کروائے نامزد ملزم فیصل جاوید عدالت کے سامنے قانون کی بالادستی کیلیے شامل تفتیش ہوا۔سینیٹر فیصل جاوید کے وکیل نے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے استدعا کی۔عدالت نے سینیٹر فیصل جاوید کی عبوری ضمانت دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 17 اگست تک منظور کرلی۔عدالت نے مدعی اور پراسیکیوشن کو 17 اگست کو طلب کرلیا۔سینیٹر فیصل جاوید پر تھانہ بنی گالا میں صحافیوں پر مبینہ حملہ کے معاملے پر مختلف مقدمات درج ہیں۔ عامر چوہدری
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات