تحصیل کونسل پشتخرہ کا 42کروڑسے زائد کابجٹ پاس ، تمام ممبران مل کر علاقے کی ترقی وتعمیر میں اپنا کرد ار پیش کر یں ‘تحصیل چیئرمین ہارون صفت

جمعرات 11 اگست 2022 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) تحصیل چیئرمین ہارون صفت نے تحصیل کونسل پشتخرہ کا 42 کروڑ 56 لاکھ 43 ہزار 8 سو 90روپے کا بجٹ پیش کردیا ،جس میں کل متوقع آمدن 35 کروڑ 95 لاکھ 32 ہزار 8 سو 40 روپے ‘ جس میں ٹی ایم اے پشتہ خرہ پشاور کے اپنے ذرائع سے متوقع آمدن 2 کروڑ 70 لاکھ 6 ہزار 840 روپے ‘ آکڑا شیئر کا حصہ 8 کروڑ 19 لاکھ 20 ہزا ر روپے ‘ یوآئی پی ٹیکس کی مد میں متوقع 80 لاکھ روپے ‘ پی ایف سی شیئر کی مد میں متوقع 23 کروڑ 41 لاکھ 6 ہزار روپے جس میں ترقیاتی بجٹ 24 کروڑ 91 لاکھ 6 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں غیر ترقیاتی بجٹ کیلئے 17 کروڑ 10 لاکھ 20 ہزار 8 سو 53 روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پر تمام ممبران نے ہاتھ اٹھاکر بجٹ پاس کردیا جس پر تحصیل چیئرمین ہارون صفت نے تمام ممبران کا شکریہ ا دا کیا اور کہاکہ چیئرمینوں کو برابری کی بنیاد پر بجٹ میں حصہ دو نگا۔

متعلقہ عنوان :