سابق قائم مقام چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کی پبلک اکائونٹس کمیٹی طلبی کے خلاف درخواست میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی عہدے سے ہٹانے کی سفارش معطلی کے حکم میں توسیع

جمعرات 11 اگست 2022 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے طیبہ گل کی ہراساں کرنے کے خلاف شکایت پرسابق قائم مقام چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کی پبلک اکائونٹس کمیٹی طلبی کے خلاف درخواست میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی عہدے سے ہٹانے کی سفارش معطلی کے حکم میں توسیع کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران پبلک اکائونٹس کمیٹی جانب سے حافظ ایس اے رحمان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے کہاکہ انکوائری کمیشن قائم ہو چکا ہے باقی پی اے سی کے وکیل بات کریں گے،عدالت نے کہاکہ ادھر تو چیلنج صرف پبلک اکائونٹس کمیٹی کو کیا ہے اگر وہ نہیں چلا رہے تو یہ غیر موثر ہو جائے گی،ڈی جی نیب لاہور کے وکیل نے کہاکہ ایسا نہیں ہے ابھی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ہمیں دوبارہ بلایا ہوا ہے، سابق چیئرمین نیب کے وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ پبلک اکائونٹس کمیٹی ، اکائونٹس کے علاوہ سارے کام کرتی ہے،دوران سماعت پبلک اکائونٹس کمیٹی کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاپر عدالت نےفریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ طیبہ گل کے کیس میں فریق بننے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کردئیے اور سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔