رحیم یار خان کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹسسز جاری، جواب طلب

جمعہ 12 اگست 2022 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رحیم یار خان کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وفاقی وزیر مرتضیٰ محمود کی جانب سے ظفر ہاشمی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق رحیم یار خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 173 ، این اے 174 میں تبدیلیاں کی گئی۔ وکیل نے کہاکہ حلقہ بندیاں کرکے ایلکشن ایکٹ کے سیکشن 20 کی خلاف ورزی کی گئی۔عدالت نے درخواست گزار کی متفرق درخواستیں منظور کرکے نوٹسسز جاری کردئیے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 29 سمتبر تک ملتوی کردی۔