Live Updates

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

جمعہ 12 اگست 2022 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) بشریٰ بی بی کے ساتھ کال پر مخالفین کو غدار قرار دینے والے تحریک انصاف کے سابق سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بنا دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ارسلان خالد کو تنخواہ، الائونسز اور سرکاری مراعات بھی دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ارسلان خالد تحریک انصاف دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

کچھ ماہ قبل مخالفین کو غدار قرار دینے سے متعلق بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی کال ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ارسلان خالد پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم میں آپریشن ہیڈ بھی رہ چکے ہیں۔ مخالفین کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈز چلانے کا الزام بھی ان پر ہے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات